نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کاروانِ ادب اسلام آباد کی طرف سے ممتاز ادیب افسانہ نگار ، کالم نگار اور مزاح نگار مسعود مفتی کی برسی کی مناسبت ”بیاد مسعود مفتی“ خصوصی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (پ ر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کاروان ادب اسلام آباد کی طرف سے صاحب اسلوب ممتاز ادیب افسانہ نگار، کالم نگار اور مزاح نگار جناب مسعود مفتی کی برسی کی مناسبت”بیاد مسعود مفتی“ خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدارت جناب فتح محمد ملک نے کی، مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ڈائریکٹر جنرل ،ادارہ فروغ اردو زبان (مقتدرہ قومی زبان )اورجناب رائے ریاض حسین ، تھے اظہار خیال کرنے والوں میں این بی ایف کے سیکرٹری، ایم ڈی جناب مراد علی مہمد ، ڈاکٹر مقصودہ حسین، ڈاکٹر حمیرا اشفاق ، محترمہ نعیم فاطمہ علوی ،جناب آفاق مفتی (فرزند مسعود مفتی) شامل تھے ۔ نظامت کے فرائض عائشہ مسعود ملک نے ادا کیے۔تقریب میں اسلام آباد راولپنڈی کے اہل قلم ، دانشور ، شاعروں ، ادیبوں ،ماہرین تعلیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بازوق خواتین و حضرات نے شرکت کی اور قومی اور بین الا قوامی شہرت یافتہ ادیب مسعود مفتی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا۔
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مراد علی نے تقریب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن ایسی ادبی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ ہم ان شاء اللہ علم و ادب سے متعلقہ محفلیں سجانے اور کتاب دوستی کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے تقریبات اور کتاب میلوں کا اہتمام کرتے ہیں اور آج کی تقریب کا سلسلہ بھی نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے انہی بھرپور اقدام کی کڑی ہے۔پروگرام کے آخر میں معزز مہمانوں نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نیشنل بُک میوزیم، انڈونیشین کارنر، وال آف آنرز اور نیشنل بک شاپ کا دورہ بھی کیا اور این بی ایف کی علمی ادبی سرگرمیوں کو سراہا۔










