اسلام آباد (پ ر)کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) اسلام آبادکمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی و نائب صدر سی پی این ای شکیل احمد ترابی کی زیر صدارت اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا ،جس میں آزادی صحافت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے علاوہ وفاق اور صوبائی حکومتوں سے پریس کے تعلقات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔