خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب زدہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حبیب ملک اورکزئی

0
440

بونیر (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب زدہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، چئیرمین ہلال احمر خیبرپختونخوا حبیب ملک اورکزئی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں تمام امدادی سرگرمیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

حبیب ملک اورکزئی نے کہا ہے
کہ امدادی مہم کے تحت پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے بین الاقوامی تنظیم برائے انسانیت، آئی آیف آ سی،آئی سی آر سی، ناویجن ریڈ کراس کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

ضلع بونیر کے مختلف مقامات پر جدید واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کردیے گئے ہیں۔واٹر پلانٹس ہر قسم کے گدلہ پانی ، پینے کے قابل بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں جو روزانہ 60 ہزار لیٹر پانی صاف فراہم کررہا ہے،

مختلف مقامات پر صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفت طبی سہولیات اور ادوایات بھی فراہم کی جارہی ہیں،دیگر صوبوں سے بھی بذریعہ ہلال احمر امدادی ٹرک بونیر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے،

حبیب ملک اورکزئی نے کہا ہلال احمر کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ صوبے کے دیگر اضلاع سوات، شانگلہ اور ضلع صوابی میں بھی جاری ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here