راولپنڈی وومین چیمبر کے زیر اہتمام تین روزہ رمضان بازار آج سے شروع ہو گا

0
388

مہندی،چوڑیوں، زیورات اور ملبوسات کے خصوصی سٹالز لگیں گے،میجک شوز کا انعقاد بھی ہو گا،صبوحی حسین

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)

 راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ رمضان بازار کا آغاز آج ہو گا۔خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے تین روزہ رمضان بازار کا انعقاد سینٹورس ہوٹل اسلام آباد میں کیا جائے گا۔اوپننگ تقریب کا انعقاد آج 12 بجے ہو گا۔کئی غیر ملکی سفاتکار کاروباری اور حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔

تین روزہ رمضان بازار میں اشیاء کی نمائش سے ملک کے مختلف علاقوں کی تہذیب کی نمائندگی کی جائیگی۔ صدر راولپںڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صبوحی حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں تین روزہ رمضان بازار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بلخصوص عید ، خواتین اور بچوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

مہندی ،چوڑیوں ،ملبوسات ،زیورات اور دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹالززموجود ہونگے۔بچوں کیلئے تین روز تک روزانہ تین میجک شوز اور دیگر تفریح کا اہتمام کیاگیا ہے۔غریب کاروباری خواتین کو پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ضلعی انتظامیہ سینٹورس مال اور حکومتی اداروں کے مشکور ہیں۔پاکستان میں ہر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقستمی سے ہماری خواتین کو مناسب پلیٹ فارم مہیا نہیں ہوتا ورنہ ہماری پراڈکٹس عالمی سطح پر بھی باآسانی جانی جا سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here