اسلام آباد۔10فروری :صدر مملکت آصف علی زرداری نے ازبکستان کے ساتھ خوراک و زراعت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت اور بینکاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کے حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ پاکستان کے ثمرات پر موثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔