مسلم لیگ ق گجرات کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کے لیے کوشاں ہے۔مصطفیٰ ملک

0
48

چوہدری سالک اور چوہدری شافع والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا گجرات کے وفود سے ملاقاتیں،مصطفیٰ ملک نے راجہ سجاد کی بھابھی، تزین اختر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، پارٹی راہنماء اسد عباس باغی کی عیادت، چوہدری اسد کو حج ادائیگی پر مبارکباد پیش کی

گجرات : پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیٹوں کو ہدایت کر رکھی ہے گجرات کو عالمی معیار کے مطابق ڈویلپ کیا جائے، جس کے لیے چوہدری سالک اور چوہدری شافع دن رات کوشاں ہیں،

گجرات میں جدید تعلیم کے لیے یونیورسٹی کا قیام،بزنس فسیلیٹیشن سینٹر اور انڈسٹریل اسٹیٹ 2 بنائی جائے گی،عالمی بنک کے تعاون سے گجرات کے سیورج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات کے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، غلام مصطفیٰ ملک نے ممتاز بزنس مین اور نیو ائرپورٹ سٹی کے چئیرمین راجہ سجاد،ممتاز سماجی شخصیت راجہ شمشادکی بھابھی،

جلال پور جٹاں سے تعلق رکھنے والے سنیر صحافی اور متعدد قومی اخبارات کے سابق ایڈیٹر تزین اختر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی جبکہ کنجاہ سے. تعلق رکھنے والے پارٹی کے دیرینہ راہنماء اسد عباس باغی جو ایک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،

مسلم لیگی رہنما مصطفیٰ ملک نے سعادت پور سے تعلق رکھنے والے دربار عالیہ گھمگول شریف کے ترجمان چوہدری اسد کو حج ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی، مصطفیٰ ملک نے وفود اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ق گجرات کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کے لیے کوشاں ہے۔گجرات میں 10ایکڑ رقبہ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جائے گی جبکہ۔گجرات میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر اور انڈسٹریل اسٹیٹ 2 بنائی بھی قائم کی جائیںگی

گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بحالی بھی چوہدری شافع حسین کا کارنامہ ہے وہ سرامک کالج کو بحال کرکے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ عالمی بنک کے تعاون سے گجرات کے سیورج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے،

ایک سوال کے جواب میں پارٹی کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین نے گجرات میں پہلی بار ترقیاتی اسکیموں کو کمیشن اور کرپشن سے پاک کرکے گجرات کے عوام کو انکا بھرپور حق دیا ہے دونوں بھائی اپنے عظیم والد کے وئژن کے تحت گجرات کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مل کر کام کررہے ہیں –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here