
راجہ ناصر کیانی
تجاوازات کے خلاف آپریشن ہو یا ستھرا پنجاب پروگرام ایسے معلوم ہوتا ہے راولپنڈی ضلع میں جان بوجھ کر ان پروگراموں کو ناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بجاے مری روڈ پر پارکنگ کی جگہوں کو پختہ تعمیرات کر کے مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے جہاں سے بھاری نزرانے وصول کیے جا رہے ہیں
گذشتہ دنوں ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکروں نے مختلف تحصیلوں میں تنخوائیں نہ ملنے کے شکوے کیے اور کہوٹہ میں احتجاج کے طور پر کوڑا سڑکوں پر بکھیر دیا گیا اس وقت راولپنڈی ڈویژن کی پوری ن لیگ کے کرتا دھرتا ایک مافیا کا روپ دھار چکے ہیں ایم این اے ایم پی اے مکمل طور پر ٹی ایم اے و دیگر میونسپل کارپوریشنوں پٹواری کمشنر آفس اور اختیارات پر مکمل قبضہ کر چکے ہیں
امن عامہ کی صورتحال مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے گلیوں محلوں میں کوڑے کرکٹ کے انبار نظر آتے ہیں ہر طرف دھول مٹی گرد و غبار ہے بجائے صفائی کے مزید گند ڈال دیا گیا ہے وزیراعلی کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے جبکہ راولپنڈی اس وقت مکمل طور پر ن لیگ کے قبضہ مافیا کے قبضے میں ہے
کسی قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں صفائی تجاوزات یا دیگر فلاہی کاموں کی جانب کسی کی توجہ نہی ہے قبضہ مافیا گروہ ہر طرح کے شہری دیہی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وزیراعلی پنجاب و دیگر کرتا دھرتا فوری طور پر راولپنڈی ڈویژن پر توجہ دیں
ترقیاتی کاموں عوامی فلاہی منصوبوں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور میونسپل کاروپوریشنوں میں ن لیگی قبضہ مافیا کی کارستانیوں پر کڑا ایکشن لیں راولپنڈی اسلام آباد میں ن لیگ پر موقع پرستوں پیراشوٹروں کا قبضہ ہے جو ن لیگ کے ویژ ن اور ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں
تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کیلئے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا نظام