ٹریڈ آرگنائزیشن کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے !شفافیت بڑھے گی! کاروباری برادری کو سہولیات میسر آئیں گی۔ڈائریکٹر جنرل

0
283

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام منعقدہ آل پا انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں ملک بھر سے ویمن چیمبرز سے وابستہ خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن بلال خان پاشا نے خطاب کرتے ہوئے ویمن چیمبرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع ہدایات جاری کیں۔

بلال خان پاشا نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، اگر کسی کو کسی بھی نوعیت کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک ٹریڈ آرگنائزیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ٹریڈ آرگنائزیشن کا پورا نظام ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے جس سے شفافیت بڑھے گی اور کاروباری برادری کو سہولیات میسر آئیں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ خواتین ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور ویمن چیمبرز سے وابستہ خواتین کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر نمائندگی دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو پالیسی سازی میں شامل کیے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں۔ ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کو مل کر خواتین کے لیے کاروباری مواقع بڑھانے ہوں گے تاکہ وہ قومی دھارے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ثمینہ فاضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی کانفرنسز خواتین کے درمیان رابطے، تجربات کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبرز ملک بھر کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ثمینہ فاضل نے مطالبہ کیا کہ خواتین کاروباری افراد کو پالیسی لیول پر مزید سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ملکی معیشت میں بھرپور حصہ ڈال سکیں۔

آل پاکستان وومن چیمبرز آف کامرس کی خواتین صدور کی انٹرنیشنل کانفرنس اور گالا ڈنر ۔چیئرمین سینیٹ اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here