پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے سکھر کے میاں بیوی ممبئی میں بے دردی سے قتل , اچھی زندگی کی تلاش میں بھارت گئے تھے
بچوں کو اسکول میں چھوڑ کر گھر واپس آئے تھے ,والد ابھی تک سکھر میں رہتے ہیں, انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دو چھوٹے بچوں کو اور لاشوں کو آخری رسومات کے لیے بلاتاخیر پاکستان بھیجا جائے
تفصیلات کے مطابق ۔۔۔ پاکستان سے مستقل طور پر بھارت گئے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا۔ سکھر سے تعلق رکھنے والے سپنا اور سنجے کو ان کے گھر میں خنجر کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
سنجے اور سپنا کچھ عرصہ قبل بھارت شفٹ ہوئے تھے، ممبئی میں سنجے کا ڈرائی فروٹس کا کاروبار تھا۔ ممبئی پولیس نے فون کر کے سپنا کے والد کو بتایا کہ مقتولین کے دو بیٹے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
سکھر کی رہائشی مقتولہ لڑکی کے والد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارت سے بیٹی اور داماد کے قتل کی اطلاع فون پر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اور داماد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے، جنہیں وہاں قتل کر دیا گیا ہے۔
مقتولہ لڑکی کے بھائی نے کہا ہے کہ بہن اور بہنوئی 6 ماہ قبل مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے اور کارروبار بھی سیٹ کر لیا تھا۔
والد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں لاشیں پاکستان میں ورثاء کے حوالے کی جائیں، مقتولین کے 2 چھوٹے بچے بھی ہمارے حوالے کئے جائیں۔
سربراہ ہندو پنچایت ایشور لال نے کہا ہے کہ خدشہ ہے بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کرے گی، لاشیں بھیجی جائیں تاکہ آخری رسومات پاکستان میں ادا کر سکیں۔
Pakistan in the World – May 2025