اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل انسانیت اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہے اورغزہ میں نسل کشی کررہا ہے اس ماحول میں ہماری حکومت اور افواج سےاسرائیل تسلیم کرنے کی توقع نہیں کی جا سکتی ،امریکی صدر اور بھارت کے جیو پولیٹیکل دوست بھی کشمیر کو مسئلہ تسلیم کر رہے ہیں، پاکستان میں جرنلزم ہے، بھارت میں صرف پروپیگنڈہ ہے، مجھے پاکستان کے میڈیا کے کردار پر فخر ہے، ہم نے شفافیت کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈے کو شکست دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامیٹ دی پریس سےخطاب