
اسلام آباد (پاکستان ان دی ورلڈ رپورٹ) پی آئی اے کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے فضائی میزبانوں سے 78 مہنگے فون برآمد کرلیے گئے، گرفتار پی آئی اے کی دو ائیرہوسٹس کی نشاندہی پر دیگر عملہ کو حراست میں لیاگیا
کسٹم حکام کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے 5 فضائی میزبانوں سے 78 مہنگے فون برآمد کرلیے گئے،
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ائیر ہوسٹس نشاط، صدف ناصر، فلائٹ اسٹیورڈ محمد عمران اور خالد خان شامل ہیں،
موبائل فونز کی اسمگلنگ میں پی آئی اے اہلکار فیصل پرویز بھی ملوث ہے، کسٹم حکام نے دونوں ائیر ہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے،
خواتین میزبانوں کی نشاندہی پر تینوں مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلواکر 54 آئی فونز برآمد کیے گئے، اسمگلنگ میں ملوث تمام فضائی میزبانوں کو حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے
Pakistan in the World – July/Aug 2023