نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ممتاز شاعر اور دانشور ڈاکٹر مقصود جعفری کی نیشنل بک فاؤنڈیشن سے شائع کردہ دو کتب ” ادبی تبصرے” اور ” Indipendent Ideas,” کی تقریب پذیرائی احمد فراز آڈیٹوریم میں کی گئ، تقریب کی صدارت سابق سینیٹر، دانشور اور ادب دوست شخصیت فرحت اللہ بابر نے کی ،مہمان خصوصی معروف شاعر اور ناقدین ڈاکٹر نثار ترابی تھےجبکہ مہمانان اعزاززاہد نوید،ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر شاذیہ اکبر تھے، صاحب صدارت فرحت اللہ بابر اور صاحبان اسٹیج ڈاکٹر مقصود جعفری کے فکر و فن اور کتابوں کے حوالے سے بھر پور گفتگو کی، مضامین پڑھے اور خراج تحسین پیش کیا۔نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ،مراد علی مہحمد نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد ،ادبی میلوں اور علمی ادبی سرگرمیوں کے بارے میں بتایااور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔










