وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر ریلوے نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا
ڈیرہ غازی خان ۔ 16 اپریل 2025
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر ریلوے نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان چلنے والی شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ شٹل ٹرین چلنے سے ملتان، ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر اعظم نے 7 روپے 41 پیسہ فی یونٹ بجلی سستی کرکے عوام کو تحفہ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی معاشی صورت حال غیر تسلی بخش تھی اور مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام پریشان تھی مگر ایک سال کے اندر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت اورمحمد نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان اب ترقی کاسفر شروع کرچکاہے اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پرقابو پاناہے ۔
اپنے مزید کہا کہ سب سے پہلے ملک کے بڑے سیٹھوں سے 3400ارب روپے کی وصولی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے 7روپے 41پیسے فی یونٹ کمی کااعلان کیاہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، اس وقت تقریباً 3کروڑ 30لاکھ بجلی کے صارفین ہیں جن میں سے ایک کروڑ 75لاکھ صارفین 200یونٹ سے کم یونٹ استعمال کرنے والے ہیں ان کوبھی بجلی سستی ملے گی ۔