یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

0
162
ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں عیشاء فاطمہ اور اشتہاری عبداللہ شہزاد شامل
خاتون انسانی سمگلر عیشاء فاطمہ یونان کشتی حادثے جبکہ اشتہاری ملزم عبداللہ شہزاد سال 2023 میں پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ ملزمہ عیشاء فاطمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوایا۔ متاثرہ شہری کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمہ نے مجموعی طور پر متاثرہ سے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے
جبکہ ملزم عبداللہ شہزاد کے خلاف گجرانوالہ سرکل میں متعدد مقدمات درج ہیں
ملزم عبداللہ شہزاد سال 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ ملزم نے متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک یونان بھجوانے کے لئے فی کس 29 لاکھ روپے بٹورے
اشتہاری ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے
ملزم نے متاثرہ شہریوں کو پہلے لیبیا بھجوایا۔
بعد ازاں ملزم نے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی
سال 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ عبدالقادر قمر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here