لاہور : ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت ملک کامران منیر نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک بھی ملاقات میں موجود تھے ،ملک کامران منیر نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔