راولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات

0
358

اسلام آباد-11 مئی 2025ء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ خواتین کا معاشرے کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ہے اورخواتین کو معاشرے میں بااختیار بنانے کے لئے ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہو گا لیکن اُس کے لئے ضروری ہے ہے کہ خواتین کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ بلا خوف ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

آزادکشمیر میں خواتین کا لٹریسی ریٹ مردوں کے مقابلے میں پاکستان کے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے۔ لہذا آزادکشمیر میں بھی خواتین کو کاروبار اور دیگر شعبہ جات میں کام کے لئے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ خواتین بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار بااحسن خوبی سرانجام دے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرراولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد میں چیئرپرسن حناء منصب خان، صدرراولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محترمہ قرۃ العین، سینئر نائب صدرراولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثوبیہ جبین، نائب صدرراولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری روبینہ ظفر،ذوالفقار بٹ، عنبرین زمان، فلک انجم، ثوبی حسین، منتہی شاہ رخ، نورین طارق، زبیدہ اصغر، صائقہ تبسم، شمائلہ کوثر، شازیہ ندیم، فوزیہ نعمان، صنم، قرۃ العین نسیم، فخر النساء، راحت جبین،مصباح اعجاز اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو آزادکشمیر میں بھی آزادکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ باہمی اشتراک سے آزادکشمیر کی خواتین کے لئے بھی ایسا ایک پلیٹ فارم قائم کرنا چاہیے تاکہ آزادکشمیر کی خواتین کو بھی کاروبار کے مواقع میسر آسکیں۔

 بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ خواتین کاملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا بہت بڑا رول ہے۔ اس لئے ملک بھر میں قائم خواتین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو آگے بڑھ کر ملک کے پسماندہ شہروں کی خواتین کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہو گا تاکہ پسماندہ شہروں کی خواتین کو بھی بڑے شہروں کی طرح کاروبار کے یکساں مواقع میسر آ سکیں اوروہ بھی مزید بہتر طریقے سے کام کر تے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here