مشیر قانون و انصاف, ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک، صدر مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی حاجی ملک عمر فاروق صاحب اور ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ مصطفی کمال نے مشترکہ طور پر نادرا آفس میں پاسپورٹ کاؤنٹر سروس کا شاندار افتتاح کیا۔
بیرسٹر عقیل ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے کی عوام کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے راولپنڈی کا سفر کرنا پڑتا تھا، جہاں انہیں طویل قطاروں اور دیگر مشکلات کا سامنا تھا۔ عوام کی اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ میرے حلقے میں ایک پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو یہ بنیادی سہولت ان کے قریب فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عوام کے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ان کے لیے سہولت اور آسانی پیدا کرے گا۔ پاسپورٹ آفس کا قیام نہ صرف ایک سہولت ہے بلکہ یہ حکومت کی جانب سے عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا عملی ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی مشکلات کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور میں اپنے حلقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔
اس تقریب صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی، راجہ سرفراز، امجد شاہ، علی اصغر اعوان، وائس چیئرمین واہ کینٹ بورڈ ملک ارشد، وائس چیئرمین ٹیکسلا کینٹ بورڈ عابد، ٹیکسلا کینٹ بورڈ ممبران، واہ کینٹ بورڈ ممبران، سابق کونسلرز، مقامی رہنماؤں، معززین علاقہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔