راولپنڈی: ادارہ برائے سماجی انصاف نے اپنی دستاویزی فلم “ہم جدا نہیں” کی نمائش کی، جس میں جداگانہ انتخابی نظام کے خلاف ہونے والی تاریخی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب یہ ہے کہ 22 سال تک یہاں ایک ایسا انتخابی نظام رائج رہا جس کے تحت ووٹرز کو صرف اپنے ہم مذہب کو ووٹ دینے کی اجازت تھی، البتہ 2002 میں اس نظام سے چھٹکارا مل گیا۔ فلم میں مخلوط انتخابی نظام کی بحالی کے لیے چلنے والی مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو بھی سامنے لایا گیا ہے۔