اسلام آباد (دنیا میں پاکستان)پنجاب حکومت نے طلبا وطالبات کی صحت کے تحفظ کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سگریٹ، ویپ، ہیٹڈ ٹوبیکو پروڈکٹس اور نکوٹین پاؤچز سمیت تمام تمباکو اور نکوٹین مصنوعات پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، ایم پی اے آمنہ حسن شیخ اور پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اس اہم فیصلے کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا، تمباکو نوشی سے پاک ماحول کے لئے ان کی کوششیں، عوامی صحت کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔