محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری مرحوم کوہم سے بچھڑے 21 سال بیت گئے

0
863

فن پہلوانی کے منفرد عاشق الحاج محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری مرحوم کوہم سے بچھڑے 21 سال بیت گئے۔ الحاج محمد انور بٹ پہلوان جلالپوری ” فخرپہلواناں ” نے فن پہلوانی کواجاگرکرنے اورترویج وترقی اور اس کے ارتقاء کے لئے بڑے خلوص اور تندہی سے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے اورپہلوانوں کی فلاح وبہبود، معاشی استحکام اوران کے مفادات کی خاطر تادم آ خر مصروف عمل رہے۔

برصغیر پاک و ہند کے کسی بھی کونےمیں چلے جائیں جہاں فن پہلوانی کاذکرہوگا وہاں الحاج محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری کاذکرضرور آئے گا ہرملنے والاشحض پہلوان جی کوان کے اچھے کرداراورہمہ گیرشخصیت کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کرے گا۔

ایک چھوٹے سے قصبہ جلالپورجٹاں ضلع گجرات میں بیٹھ کر انہوں نے ملک بھرمیں وہ شہرت حاصل کی جو بہت کم لوگوں کو میسر آ تی ہے ۔ ہمارے نزدیک ان کاشمار ایسے افراد میں ہوتا تھا جنہیں قدرت کسی خاص مقصدکے لئےپیداکرتی ہے۔الحاج محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری پہلوانی کے آ سمان کاوہ درخشندہ ستارہ تھے جن کی دنیا بھرکے شہہ زوروں کی تصاویر اور کارناموں پر مبنی “حیات شہہ زوراں” نامی دو نایاب کتب ایک تاریخی دستاویز ہے۔

بلاشبہ یہ بیش بہا خزانہ اور بے لوث خدمات پہلوانوں اورفن پہلوانی سے وابستہ حلقوں کےلئے درخشاں باب کی حیثیت رکھتی ہے۔

آ ہ ! نفسا نفسی کے اس گئے گزرے اورمہنگائی کے اس مہنگے ترین دورمیں اپنے مہنگے شوق کی تکمیل اور فن پہلوانی کی ترویج و ترقی کی خاطر 1635ءسے لیکر2004ء تک دنیا بھرکے پہلوانوں کی نایاب تصاویر، ہراشاعت پذیر تحریری مواداوردنگلوں کے نایاب اشتہارات جمع کرنے والی درویش منش، وضعدار،شریف النفس نیک سیرت عظیم مہمان نواز ہستی آ ج سے 21 سال قبل24 اگست 2004ء اپنے پیاروں کو یادوں کے سمندرمیں چھوڑکررخصت ہی نہ ہوئی بلکہ فن پہلوانی کوبھی یتیم کرگئی۔

( اناللہ واناالیہ راجعون )

کتنے ستم کی بات ہے کہ فن پہلوانی کے بڑے بڑے نام نہاد عاشقان نے الحاج محمد انور بٹ پہلوان مرحوم کے گرانقدرپہلوانوں کی نایاب تصاویر کے علاؤہ قدیم اورجدیددنگلوں کے اشتہارات جوانہوں نے کثیرسرمایہ اوربے اندازہ محنت صرف کرکے جمع کئے تھے ان کے میوزیم سے ہدیہ کے طورپرحاصل کرکے آ ج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے باپ دادا اورہم نے کثیررقم خرچ کرکے پہلوانوں کی تصاویر اور اشتہارات جمع کئے ہیں اورچیلنج کرتے پھرتے ہیں کہ فن پہلوانی کے متعلق جو مواد ہمارے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں ۔ یہ محسن کشی نہیں تواورکیا ہے۔؟ یقیناً یہ الحاج محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری مرحوم کی روح سے غداری اورنمک حرامی کے مترادف ہے ۔

ہماری فن پہلوانی سے وابستہ تمام حلقوں سے التماس ہے کہ چیلنج کرنے والے ان نام نہاداور فن پہلوانی کے جعلی عاشقوں سے ہوشیار رہیں جوفن پہلوانی کے محسن عظیم الحاج محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری مرحوم کے گرانقدرخزانہ کا سرقہ کرکے اسے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ ہمارایہ دعویٰ ہے کہ جس کسی کے پاس پہلوانوں کے متعلق تصاویری یا اشتہاری مواد موجود ہے وہ الحاج محمدانوربٹ پہلوان جلالپوری مرحوم کی مرہون منت ہے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ الحاج محمد انور بٹ پہلوان جلالپوری مرحوم کی مغفرت وبخشش فرماکر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے اوران کی قبرکواپنے نورسے بھردے ۔

(آمین یارب العالمین)

منجانب ! الحاج مبشر اقبال لون استادانوالہ، الحاج ظفراقبال لون استادانوالہ، حمزہ سعید مکی الکشمیری استادانوالہ ، زاہدلون استادانوالہ ، اسرار احمد بٹ استادانوالہ ، توقیر ظفرلون استادانوالہ ، طلحہٰ لون استادانوالہ جانشین عنایت پہلوان استادانوالہ فخرہند، ستارہ ہند مرحوم سیالکوٹی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here