“او آئی سی ممالک میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل اور امکانات” کامسٹیک اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ

0
421

ماہرین کا او آئی سی ممالک کے درمیان سائبر سیکیورٹی میں مربوط تعاون کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: 17 دسمبر 2024

پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون، کامسٹیک سیکریٹریٹ میں “او آئی سی ممالک میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل اور امکانات” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا آغازہوگیا-

ورکشاپ کا انعقاد کامسٹیک اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے مشترکہ اشتراک سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد او آئی سی رکن ممالک میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل اور مواقع پر روشنی ڈالنا ہے

اس تقریب نے اسلامی تنظیم کے مختلف اراکین سے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی ایک ممتاز لائن اپ کو متوجہ کیا، جن میں فضلان عبداللہ، سائبر سیکیورٹی ملائیشیا میں پری ایمپٹیو ٹیکنالوجی اور سروسز ڈویژن کے قائم مقام سربراہ؛ آذربائیجان حکومت کی مالویئر ریسرچ لیبارٹری کے سربراہ جناب فخری جعفروف، قازقستان کے مسٹر اسکر دیوسیکیف، گیبز ٹیکنیکل یونیورسٹی، ترکی میں سائبرسیکیورٹی کے پروفیسر پروفیسر ابراہیم سوگوکپنار،اور نائجیریا کی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ایجنسی کی سائبر سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی منیجر، ظریفہ ایس مصطفی شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین، میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے قومی و بین الاقوامی سطح پر سائبر سیکیورٹی کے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کے تحفظ کے لیے سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور ایک محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے پاکستان و پی ٹی اے کے عزم پر روشنی ڈالی-

First ever Significant Mark in ITCN ASIA POWERED BY HUAWEI for the global technology leader in Pakistan

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کانفرنس منعقد کروانے کی تجویز دی جس سے او آئ سی کے تمام ممالک کو سائبر اسپیس کے لیے ایک اچھا دفاعی نظام بنانے کے لیے تجربہ شیئرنگ پلیٹ فارم قائم کرنے میں مدد مل ۔انہوں نے ہواوے کے ساتھ مل کر وسطی ایشیا اور افریقہ میں دو عالمی سائبر سیکیورٹی فورمز کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او سن ژیاؤفی نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کو آگے بڑھانے پرو زور دیتے ہوئے کہا ڈیجیٹل حقوق کو بہتر بنانے میں ان کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے او آئی سی ممالک کو درپیش سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے اور ڈیجیٹل معیشت کے تحفظ کے لیے ہواوے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر سیشنز اور پینل مباحثے جن میں “5G سیکیورٹی اور پرائیویسی پروٹیکشن”، “ایس ایم ایز کے لیے نیٹ ورکس اور ڈیٹا پروٹیکشن حکمت عملیاں”، “ڈیجیٹل تبدیلی میں سائبر سیکیورٹی کا کردار” شامل ہیں
افتتاحی تقریب میں ایران، آزربائیجان، قازقستان، ترک جمہوریہ قبرص، اور مراکش کے سفراء۔مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اداروں کے سربراہان، حکومتی نمائندوں سمیت طلبہ و طالبات نے شرکت کی-

Huawei, PPIB, CERAD jointly launch the White Paper on Arc Fault Circuit Interrupter (AFCI) for PV Systems in Pakistan

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here