اٹک آئل ریفائنری اور  پاکستان آئل فیلڈ کے نام کھلا خط

0
506
محترم انتظامیہ،
ہم، یونین کونسل دھاماں سیداں کے عوام، آپ کی توجہ ایک نہایت اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔
چھ سال قبل، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت، آپ کی اجازت سے پائپ لائن کی سڑک پر ٹف ٹائل لگائی۔ اس منصوبے کے لیے ہر گھر سے فنڈنگ کی گئی اور علاقے کے بچوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیا۔
بعد میں اس وقت کی پاکستان تحریک انصاف گورنمنٹ نے منصوبہ کو مکمل کروایا اس محنت کے نتیجے میں، علاقے کی ایک بوسیدہ اور غلیظ سڑک کو صاف ستھرا اور عوام کے لیے قابل استعمال بنایا گیا۔ اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف گندگی اور بیماریوں کا خاتمہ ہوا بلکہ عوام کو ایک بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوا۔
تاہم، حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ریفائنری اس ٹف ٹائل کو اکھاڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہمارا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ جب بھی پائپ لائنز کی مرمت کے لیے سڑک کو اکھاڑا جاتا ہے تو ٹھیکیدار اسے دوبارہ مرمت کیے بغیر چھوڑ دیتے ہیں۔ نتیجتاً علاقے کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے:
بارش کے دوران کیچڑ اور سیوریج کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔
سڑک کے کنارے موجود سیوریج نظام تباہ ہو جاتا ہے۔
گندا پانی مچھروں اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے، جو عوام کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

یہ خبر ہمارے علاقے کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے، کیونکہ ہمیں دوبارہ وہی بوسیدہ حالات کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے جن سے نکلنے کے لیے ہم نے بے حد محنت کی تھی۔
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ:
1. اگر سڑک کو اکھاڑنا ناگزیر ہے تو جدید سائنسی طریقے اختیار کرتے ہوئے کام کو جلد مکمل کریں۔
2. اکھاڑی گئی سڑک کو فوراً اپنی اصلی حالت میں بحال کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
3. اگر یہ اقدام تیل چوری کے شبے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، تو ہم علاقے کے تمام عوام کے ساتھ مل کر ہر گھر میں سرچ آپریشن کروانے کے لیے تیار ہیں اور چوروں کے خلاف قانونی کارروائی میں آپ کا ساتھ دیں گے۔
ہماری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ اس مسئلے پر ہمدردی سے غور کریں اور عوام کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
منجانب:
اہلیانِ علاقہ
یونین کونسل دھاماں سیداں
تحصیل و ضلع راولپنڈی

Pakistan in the World – December 2024

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here