وفا قی محتسب کا آذربائیجان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے مو ضو ع پر بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب

0
469

محتسب کے عا لمی ادارے انسا نی حقو ق، شہر ی آ زادیوں اور اچھی حکمرا نی کے فر وغ میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔ اعجاز احمد قر یشی
محتسب کے بین الا قوا می اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے با ہمی رابطے مضبو ط کر نے کی ضرورت ہے۔ وفاقی محتسب

با کو– وفاقی محتسب اور ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ محتسب برادری عالمی سطح پر انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور اچھی طرز حکمرانی کے فروغ اور تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز جمہوریہ آذربائیجان دارالحکو مت با کو میں ”آئین اور خودمختاری کے سال“ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ”عصری نظاموں میں آئین اور قانون کی حکمرانی“ کے مو ضو ع پر منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی محتسب نے کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محتسب اداروں کا مقصد ریاستی اداروں کو مزید متحرک، موثر اور ملکی قانون کے مطابق ان کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے ادارے شفافیت، احتساب، مساوات اور منصفانہ طرز عمل کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے گڈ گورننس کو فروغ دینے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں قانون کی حکمرانی کی مرکزیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام حتمی اسٹیک ہولڈرز ہیں اور کسی بھی جمہوری نظام میں عوام کی فلاح و بہبود سب سے مقدم ہو تی ہے۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے جمہوریہ آذربائیجان میں آئین کی منظوری کی 30ویں سالگرہ اور خودمختاری کی بحالی کی 5ویں سالگرہ پر وہاں کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے مبارکبا دیتے ہو ئے کہا کہ دونوں واقعات آ ذربا ئیجان کی ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں تاریخ، مذہب اور ثقافت میں بہت گہر ی ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گے اور دونوں ممالک کے محتسب ادارے گڈ گورننس اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

بین الاقوامی کانفرنس میں جمہوریہ آذربائیجان کی آئینی عدالت کے چیئرمین نیز ایشیائی خطے کے مختلف محتسبین اور عدالتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here