وہ سپلائی روک دے تو بہت سے امير زادوں کی موت واقع ہو جائے گی۔

0
59

رفعت سعید

آئس کی ملکہ “پنکی” کی عدالت ميں دبنگ انٹری ڈی ايچ اے اور کلفٹن کے تعليمی اداروں ميں منشيات فروش انمول پنکی کا مضبوط نيٹ ورک ؟؟

صوبائی وزير داخلہ نے نوٹس ليتے ہوئے پوليس الکاروں کو معطل کرنے کے احکامات دے دیے

انمول پنکی نے دوران تفتیش کن کن کے نام لے لیے ؟؟

کارندے آئس کے پھيلاؤ کا سب سے بڑا ذريعہ بن گئے اگر وہ سپلائی روک دے تو استعمال کرنے والے بہت سے امير زادوں کی موت واقع ہو جائے گی۔ بڑی با اثر سياسی شخصيات کی اولاديں خود بھی نشہ کرتی ہيں اور طلبہ و طالبات کو فروخت بھی کرتے ہيں ؟؟

انمول عرف پنکی اور اس کی ايک ساتھی خاتون کلفٹن اور ڈيفنس ميں اپنے نيٹ ورک کے لڑکے اور لڑکيوں کو آئس فروخت کرنے کا دھندہ کرتی ہے۔

ايک مہينے قبل پنکی کو گرفتار کرکے کراچی لايا گيا۔ دوران تفتيش اس نے سياستدانوں ، اعلیٰ سرکاری افسران و پوليس افسران کے نام بتائے جو آئس کے مستقل خريدار ہيں۔ پنکی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پيپلز پارٹی کی کئی نماياں شخصيات سے اس کے گہرے مراسم ہيں۔ اگر وہ آئس کی سپلائی روک دے تو بہت سے امير زادوں کی موت واقع ہو جائے گی۔

سياست دانوں کی اولادوں کی پے درپے اموات کے بعد باآخر آج اسے سرکاری پروٹوکول ميں عدالت ميں پيش کر ديا گیا۔

ان دنوں ملک بھر ميں غريب کا بچہ گٹکے ، ماوے اور چھاليہ پر لگ گيا ہے جب کہ اميروں کے بچوں کا اسٹيٹس سمبل آئس اور آئی فون 17 پروميکس بن گيا ہے۔

محترمہ فريال تالپور صوبے ميں منشيات فروشی ختم کرنے کے لئے بہت تاخير سے سرگرم ہوئيں اور کراچی کے پوش علاقوں کے اسکول منشيات کی فراہمی کا مرکز کيسے بنا ؟؟

پيپلز پارٹی کے دو اہم رہنماؤں کی جواں سال اولادوں کی ہلاکت کی وجہ نشہ کا بہ کثرت استعمال تھا ؟؟

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ اور 2.5 ارب روپے کے لین دین کا مقدمہ-گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل

پيپلز پارٹی کے سينیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے جواں سال صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر افسوس کے ساتھ درخواست ہے کہ ، ڈيفينس کلفٹن کے پوش علاقوں ميں بسنے والے ، جاگير دار ، وڈيرے ، بزنس مين ، وزير اور ارکان پارلیمنٹ اپنی اپنی اولادوں پر گہری نظر رکھيں۔ ان ميں سے بيشتر کی اولاديں نہ صرف نشہ کرتی ہيں بلکہ ان علاقوں کے تعليمی اداروں ميں منشيات فروخت بھی کرتی ہيں۔

يہ سب کام ، اعلیٰ خاندانوں کی بگڑی ہوئی اولاديں ، سرکاری اور پرائیويٹ محافظوں کی نگرانی ميں بلا خوف و خطر انجام ديتی ہيں۔

وزير اعلیٰ سندھ اور محترمہ فريال تالپور ، آئی جی سندھ سے پوچھنے کے بجائے کہ صوبے ميں منشيات کيسے آتی ہيں؟ پہلے اپنی جماعت کے رہنماؤں سے دريافت کرتيں کہ منشيات کون اور کيسے لاتا ہے؟

افسوسناک بات يہ ہے کہ اعجاز جاکھرانی کے صاحبزادے کی موت خطرناک نشہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور آج ہی انمول پنکی کی عدالت ميں وی آئی پی انٹری پر صوبائی وزير داخلہ نے نوٹس ليتے ہوئے پوليس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات ديے ہيں مگر پنکی نے عدالت ميں دعویٰ کيا ہے کہ وہ آئس کنگ ہے اور کوئی اس کا کچھ نہيں بگاڑ سکتا۔

خدارا ۔۔۔ انسداد منشيات کے ادارے اس کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کريں ۔۔۔ صورتحال بہت خوفناک ہے !!!

صفدر حسین شاہ

منشیات کراچی کے نوجوانوں کو نگل رہی ہے، حال ہی میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جوان بیٹی اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے اعجاز جاکھرانی کے جوان بیٹے کی موت ڈرگز کی اوور ڈوز سے ہوئی، یہ تو ہائی فائی لوگ تھے جنکی اموات میڈیا میں رپورٹ ہوئی سینکڑوں لوگ مر رہے ہیں جنکا میڈیا میں کوئی ذکر نہیں ہوتا،

آج اس خاتون پنکی کی عدالت میں انٹری نے حیران کر دیا جسکے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی لیکن محترمہ عدالت میں بغیر ہتھکڑی کے کیٹ واک کرتے ہوئے آئی اتنا کانفیڈنس تب ہی ہوتا جب جب اگلے کو معلوم ہو اُسکے پیچھے بچانے والی بہت بڑی طاقت موجود ہے

پیپلز پارٹی کے ان دو کرداروں نے( اور کئی اور دوسرے کردار بھی ھو سکتے ھیں ) آدی فریال تالپور کو شکایت لگائی ھے اور اس کے حکم پر ڈرگ مافیا پر ھاتھ ڈالا گیا ھے۔۔

مگر آدی کو پتا نہیں کہ جن مچھلیوں کو گرفتار کر رھے ھیں ان کے پیچھے تو مگر مچھ ھیں اور وہ مگر مچھ آصف زرداری کو کچھ نہیں سمجھتے ، تو یہ سندھ پولیس کیا اور سندھ حکومت کیا بیچتی ھے ۔۔

ھر ایک کے پاس یہ ویڈیو یہاں ا کر ختم ھو جاتی ھے۔ مگر ایک جگہ ویڈیو آگے تک چلی گئی ھے۔

جب یہ پاکستان کی انمول رتن عرف پنکی بی بی کو پولیس والا عدالت کے دروازے دکھا دیتا ھے تو پنکی صاحبہ اندر چلی جاتی ھے اور پولیس آفیسر  باھر سر جھکا کر با ادب کھڑے ھوتا دکھائی دیا ھے ۔۔

Pakistan in the World – March / April 2026

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here