( پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈنکی کا گدھا ترجمہ نہیں کیا اور ڈنکی کے لفظ کے ساتھ اردو خبریں جاری کیں تاکہ اس کی مزاحیہ شدت کم کی جا سکے۔ )
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے چین کی ڈنکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ، زاہو فی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران زاہو فی نے کہا کہ پاکستان میں ڈنکی بریڈنگ کے لیے ماحول نہایت سازگار ہے اور وہ پاکستان میں ڈونکی فارم قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں، اور ڈنکی بریڈنگ کے حوالے سے فارم کے قیام کی اجازت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ معاہدے کے تحت دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں یہ بات شامل ہوگی کہ پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ چینی ڈنکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں سلاٹر ہاؤس اور ایکسپورٹ سہولیات بھی میسر ہوں گی تاکہ ڈونکی گوشت کو چین برآمد کیا جا سکے۔










