سپیکر قومی اسمبلی اور الجزائر کے سفیرکا تجارت اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق اور الجزائر کے سفیر مسٹر براہیم رومانی نے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو فعال کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ سپیکر ق سردار ایاز صادق سے الجزائر کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور پارلیمانی سفارت کاری کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے الجزائر کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کی حکومت کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور دیگر سماجی و اقتصادی شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔سپیکر نے اپنی “لُک افریقہ” پالیسی کے تئیں پاکستان کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر شمالی افریقہ کا ایک اہم ملک ہے اور پاکستان اس پالیسی کے نفاذ میں الجزائر کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔
سفیر براہیم رومانی نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں پاکستان الجیریا فرینڈ شپ گروپ کو فعال کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سپیکر نے سفیر کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور ان سے اتفاق کیا۔ سردار ایاز صادق نے پاک الجیریا فرینڈ شپ گروپ کے ذریعے پارلیمانی تعاون کے ساتھ عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://pakistanintheworld.pk/live/pakistan-in-the-world-aug-sep-2024/










