سال2024ء کے دوران عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ہے۔
میڈ یا اس با رے میں عوامی آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اعجاز احمد قر یشی
رواں سال میں دور دراز علا قوں میں عوامی رسا ئی کو مز ید بڑ ھا نے کے عزم کا اظہار
وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی اخبار نو یسیوں سے گفتگو
اسلام آ باد—– وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال بھی دور دراز علا قوں میں مز ید نئے دفا تر کھو لے جا ئیں گے۔
وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ
سال2024ء کے دوران دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں جب کہ اس سال دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات موصول ہو ئیں۔ 92.9 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔ ہم نے اپنے فیصلوں پر 100فیصد عملد رآمد کا تہیہ کر رکھا ہے۔1983ء سے لے کر اب تک 23 لا کھ خا ندان اس ادارے کی خد مات سے فا ئد ہ اٹھا چکے ہیں۔
وفاقی محتسب کے فیصلے سے ہا ؤ سنگ سو سا ئٹی ” ایٹین” کو انٹر چینج مل گیا










