لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر اور خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ

0
509
Report : Izhar Khan Niazi – Islamabad

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر اور خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا۔

ناہید جہانگیر کے مطابق گزشتہ رات وہ اور ان کی بہنیں فیملی فنگشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اس اثناء میں کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کیا جبکہ ملزمان نے گاڑی سے اتر کر انہیں اور انکی بہنیں سلمہ جہانگیر اور رانی عندلیب پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار کر پستول سے سروں پر وار کئے اور بدترین تشدد کیا۔

ناہید جہانگیر اور اس کی بہنوں کو فوراً لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد مہیاء کی گئی۔

میڈیا منیجر ناہید جہانگیر نے آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچ کر گرفتار کیا جائے ورنا ہم تینوں بہنیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ ناہید جہانگیر کے ماموں کے بیٹوں اور اس کی فیملی نے کیا جن کی وجوہات نا معلوم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here