وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے سکس سٹار ہوٹل” موو-ن -پک ” کا افتتاح کر دیا

0
701
حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، آئندہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی ہو گی، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (پاکستان ان دی ورلڈ رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہےکہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، آئندہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی ہو گی، مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے بہت سے سرکاری ادارے بند کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے نئے اور سکس سٹار ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں سکس سٹار ہوٹل ” موون پک ” کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ ہم سب کی اجتماعی کوششوں سے پاکستان ایک عظیم قوت بنےگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے موجودہ حکومت دن رات جو محنت کررہی ہے وہ رنگ لارہی ہے، مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو چکی ہے ۔ بینکوں کا پالیسی ریٹ 13فیصد پر آ چکا ہے اور اس میں مزید ایک فیصد کمی کااعلان متوقع ہے۔

  Mövenpick in Islamabad : Most Welcome BUT First Move the Minds as Well – by Tazeen Akhtar

برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ آئی ٹی کی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہاہے ۔ ملک کی اقتصادی شرح نمو کا سفر شروع ہوا چاہتا ہے۔ زراعت ، آئی ٹی ، صنعتوں اور مائنزاینڈ منرلز کے شعبو ں میں ہمیں مزید ترقی کرنی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہو گی تب تک صنعتیں ، زراعت اور برآمدات ترقی نہیں کر سکتیں۔
حکومت محنت کررہی ہے ، آئندہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ ہموار ہو گا اور برآمدات اور صنعتیں مقابلے کی پوزیشن میں آ جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے لئے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔ میرا بس چلے تو پاکستان میں ٹیکس ریٹ 15فیصد کر دوں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا۔

Centaurus Mall Islamabad Becomes Bone of Contention – Billionaire Brothers at Daggers Drawn to One Another – by Tazeen Akhtar

وزیراعظم نے کہاکہ حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے لئے ڈاؤن اور رائٹ سائزنگ پربھرپور کاوشیں جاری ہیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کردیا گیا ہے جو کرپشن کا منبع تھا۔ بے شمارسرکاری ادارے بند کئے جا رہے ہیں تاکہ اخراجات کم ہو سکیں۔ پی آئی اےکی نجکاری کے حوالے سے ایک نئی کوشش کی جارہی ہے۔
کوئٹہ ، پشاور ، کراچی سمیت ملکی سرمایہ کاروں کو پی آئی اےکی نجکاری میں حصہ لینے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ پی آئی اےکی 60کی دہائی کی عظمت رفتہ بحال ہو سکے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 90 کی دہائی میں بینکوں کی نجکاری کی تھی ۔ آج وہ تمام بینک کامیابی کا ایک شاہکار ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے کی شفاف بڈنگ کے ذریعے نجکاری کریں گے ۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیا ت کو بے پناہ صلاحیت دی ہے ۔ حکومت کاکام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کو سہولت فراہم کرنا اور پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ کرناہے۔ یہی ہماری فلاسفی ہے ۔

Pakistan in the World – January 2024

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here