پاک فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام اوورسیز کنونشن ہلٹن ہوٹل میں انعقاد , مہمان خصوصی سید قمر رضا شاہ تھے ۔قونصل مہر ظہیر آف امریکہ چوہدری ساجد تارڑ آف امریکہ چوہدری مسرت چھوکر کلاں ملک نعیم پرنس آف برطانیہ جبکہ سپین سے قونصل جنرل آف بارسلونا مراد علی وزیر ۔ویلفئیر اتاشی چوہدری سالک گوندل ۔ امیگریشن آفیسر وحید خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی
مہمان خصوصی سید قمر رضا نے، سپین میں رھنے والے پاکستانیوں کو یہ خوشخبری سنائی..کہ ائندہ تین ماہ میں اپ کے بہت سے مسائل حل کر دیے جائیں گے اور انشاءاللہ دوبارہ جب میں تین ماہ بعد یہاں اؤں گا تو اپ دیکھ سکیں گے کہ اپ کے زیادہ تر مسائل حل کر دیے گئے ہیں خاص طور پہ جن میں پی ائی اے کی ڈائریکٹ امد بارسلونا سپین میں اوراس کے علاوہ اوورسیزز پاکستانیوں کے دیگر مسائل جلد حل ھونگے .
۔ شناختی کارڈ کا مسئلہ ہو یا پاسپورٹ پہ ڈپپورٹ کرنے کا مسئلہ ہو ان کو ترجیح بنیادوں پہ حل کیا جائے گا اور پاکستانی کمیونٹی اور خاص طور پر بزنس میں کمیونٹی ھماری سرمایہ ھیں یورپ اور خاص طور پر سپین میں رھنے والے بھائی ھمارا فخر ھیں
۔انھوں نے خصوصی طور پر ایاز عباسی ۔رضوان گوندل چوھدری امتیاز۔سکندر گوندل ۔شاھد لطیف۔عبدالرزق ۔شیعب باغنانوالہ اور دیگر بھائیوں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اپ ہمارا فخر ہے اپ نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور فیلڈ مارشل کی اور وزیراعظم کی سربراہی میں انشاءاللہ ہم اورسیزز پاکستانیوں کو خصوصی مراعات دینے کے بارے میں پروگرام ترتیب دے رہے ہیں اور اپ محسوس کریں گے کہ اپ کی گورنمنٹ نے اپ کے لیے بہت کام کیے ہیں