کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

0
261

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل کی سربراہی میں ٹیم کی راولپنڈی میں واقع پراچہ ٹریڈر پر چھاپہ مار کارروائی۔ کاروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان بغیر لائسنس کے منی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان کو راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان پراچہ، بلال کلیم، توصیف احمد، اور محمد نوید شامل۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی برآمد کر لئی گئی۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here