لڑکی کو ملنے آئے دو لڑکوں کے درمیان فائرنگ ، ایک لڑکا اور لڑکی جاں بحق، دوسرالڑکا شدید زخمی

0
524

فیصل آباد/ تاندلیانوالہ تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں 22 سالہ ثناء کے گھر ملنے آنے والے علی حسن ولد نصیر سکنہ چک نمبر 556 گ۔ب اور نوید ولد طارق سکنہ چک نمبر 493 گ۔ب کے درمیان کسی نامعلوم بات پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران نوید کی فائرنگ سے ثناء اور علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نوید شدید زخمی ہوگیا جسکو تشویشناک حالت میں پولیس کی حراست میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

قتل ہونے والی لڑکی کے بھائی مبشر ماچھی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کی بہن کے دونوں لڑکوں سے تعلقات تھے۔ واقعے کی رات دونوں لڑکے اور میری بہن آپس میں جھگڑ رہے تھے اور بعد میں انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here