کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں صحافتی آزادی کو درپیش چیلنجز، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیوں، صحافیوں کو ہراساں کرنے، انٹرنیٹ کی بندش، میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مقصود یوسفی نے کی جبکہ اس موقع پر سیکریٹری جنرل سی پی این ای غلام نبی چانڈیو، فنانس سیکریٹری عارف بلوچ بھی موجود تھے، اجلاس میں ڈاکٹر توصیف احمد خان، ناصرحسین اور مائرہ عمران نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔