جلدشہر بھر کے لوگوں کو زچہ بچہ ہسپتال کی تکمیل کے لئے بیداری شعور مہم کا آغاز کر رہےہیں۔
راولپنڈی( )29جون 2025ء
عوامی ایکشن کمیٹی برائے زچہ بچہ ہسپتال (ٹی بی سنٹر) راولپنڈی کے صدر غلام علی خان، چیرمین رحمت اللہ گجر، جنرل سیکرٹری طارق لون نے کہا ہے کہ جلدشہر بھر کے لوگوں کو زچہ بچہ ہسپتال کی تکمیل کے لئے بیداری شعور مہم کا آغاز کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے شہر کے لوگ ماں بچہ ہسپتال کے انتظار میں تھے، جبکہ موجودہ حکومت نے وفاق کے منصوبے کو پنجاب کے سپرد کر نے کا فیصلہ کر کے راولپنڈی کے عوام کی حق تلفی،اورہسپتال کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،
وہ گزشتہ روز عوامی ایکشن کمیٹی کے، نائب صدر ظہیر احمد قادری،نائب صدر ڈاکٹر بدیع الزماں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسعود حسین، ممبران مجلس عاملہ،سید امیر الدین کرمانی،پیر یاسین سیفی،حاجی اعجاز خان،شیخ جاوید عالم، حاجی تنویر، راجپوت، راجہ سلیم،فرید امین خان،اشفاق احمد، چوہدری خالد جاویداور میڈیا سیکرٹری مدثر بن سویت سے گفتگو کر رھے تھے،،انہوں نے کہا کہ زچہ بچہ ہسپتال کے سٹیٹس کو ہرگز بدلنے نہیں دیں گے،زچہ بچہ ہسپتال کی جگہ چلڈرن ہسپتال کے فیصلے کو راولپنڈی کے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔