اٹلی یورپ کا پہلا ملک بن گیا جس نے پاکستانیوں کو نوکریوں کا کوٹہ دیا

0
470

اسلام آباد: تزئین اختر- وزارت سمندر پار پاکستانیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق اٹلی 10 ہزار 5 سو پاکستانی ورکرز کو ملازمت دے گا۔ کوئی شک نہیں کہ ایک اچھی خبر ہے لیکن پاکستانی , وزیر چوہدری سالک حسین سے پوچھ رہے ہیں کہ ان پاکستانیوں کو اٹلی جانے کی اجازت دی جائے گی یا انہیں ایئرپورٹس پر روک لیا جائے گا۔ پاکستانی , وزیر سے  درخواست کر رہے ہیں۔”مرشد مروا نہ دینا”

وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اٹلی سے پاکستان کیلئے نوکریوں میں 10 ہزار 500 کا کوٹہ تین سال کیلئےالاٹ کیا گیا، اگلے تین سال تک 3500 پاکستانی ہر سال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں بے،

1500 پاکستانی سیزنل کوٹہ، 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ پر ہر سال اٹلی جائیں گے، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اٹلی سے پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے کی خصوصی درخواست کی، پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپٹیلی، ہیلتھ کئیر اور زراعت کے شعبوں میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے،ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئے اٹلی جائیں گے،

پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہائوس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن ، فارمنگ، کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقعے موجود ہیں، اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا، پاکستان اور اٹلی کے مابین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا،

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل، پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگار کے دروازے کھلنے جارہے ہیں، یہ پاکستان کے لیے یورپین لیبر مارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تلاش میں اہم سنگِ میل ہے، جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے

پاکستانیوں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ معاملے کا یہ رخ بھی دیکھیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، جناب رفعت مختار نے اس سال آف لوڈ اور ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد کی تفصیلات شیئر کی ہیں جو کافی حیران کن ہے۔ مختلف الزامات میں مجموعی طور پر 51 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں شریک تھے۔

اس سال صرف سعودی عرب نے 24 ہزار افراد کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔ دبئی نے بھی اس سال بھیک مانگنے پر 6 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا۔ آذربائیجان نے 2 ہزار 5 سو پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔

لوگ عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ثبوت کے ساتھ اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ لوگوں کے پاس عمرہ کے نام پر یورپ جانے کے لیے کاغذات تھے، پھر انہیں اتار دیا گیا۔

رواں سال 24 ہزار پاکستانی کمبوڈیا گئے جن میں سے 12 ہزار ابھی تک واپس نہیں آئے۔ میانمار میں 4 ہزار افراد سیاحتی ویزوں پر گئے، 2500 واپس نہیں آئے۔

Pakistan in the World – Dec 2025

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here