
سموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کو محدود کرنے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کے فیصلے پر تاجروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ شام 8 بجے دکانیں بند کرنے سے کاروبار میں مندی آئے گی کیونکہ زیادہ تر شہری شام کے وقت خریداری کے لیے آتے ہیں، خصوصاً وہ لوگ جو دن کے وقت ملازمت یا اپنے دیگر کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ تاجر برادری کے مطابق، یہ فیصلہ کاروبار کو متاثر کرے گا اور معیشت پر منفی اثر ڈالے گا، خاص طور پر جب مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں خریداریاں کم ہو رہی ہیں۔