اسلام آباد(پ۔ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام قائدِ ملت شہید لیاقت علی خان کی 75ویں برسی کے موقع پر ’’خراجِ عقیدت قائدِ ملت لیاقت علی خان‘‘ کے عنوان سے تقریب جمعہ، 16 اکتوبر 2026ء کو سہ پہر 3 بجے شیخ ایاز کانفرنس ہال، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر و ادیب افتخار عارف نے کی، جبکہ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی مہمانِ خصوصی تھے۔ پروفیسر جلیل عالی اور وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسد رحمان گیلانی مہمانانِ اعزاز تھے۔ تقریب میں معروف ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہلِ قلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ کنٹری ڈائریکٹر، امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز/ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عالیہ سہیل اور معروف صحافی و دانشور جبار مرزا نے تقریب میں کلیدی خطابات پیش کیے،