اسلام آباد: چائنہ میڈیا گروپ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے تعاون سے اسلام آباد میں پری-ایس سی او کانفرنس کا انعقاد کیا۔ “علاقائی روابط اور شراکت داری ” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں حکومت اور تعلیمی اداروں کے نمایاں مقررین نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور مجموعی اقتصادی ترقی میں چین کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
