
اسلام آباد_ چینی کلچرل قونصلر چن پنگ نے کہا ہےکہ چینی ادب دنیا بھر میں اپنی گہرائی اور تنوع کے لی مشہور ہے، تین چینی کلاسیکل ناولز کا اردو میں ترجمہ پاکستانی قارئین کو چینی ثقافت اور ادب کے قریب لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گا،
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام چین کے تین کلاسیکل ناولز کے اردو ترجمے کی کتابوں کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی میزبانی چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف، جبکہ صدارت ممتاز شاعر افتخار عارف نے کی،چیئرمین پاکستان کلچرل فورم ظفر بختاوری،سابق سفیر ابرار حسین شاہ،معروف ادیب وحید احمدمہمانان اعزاز تھے،جبکہ عاصم بٹ،ڈاکٹر ریاض عادل،داکٹر صفدر رشید نے ان کتابوں پر اظہار خیال کیا،
ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ یہ تراجم دونوں ممالک کے ادبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کریں گے، انہوں نے پاکستان اور چین کے ادبی و ثقافتی تعلقات کی تاریخ اور ان کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان نے چین کے ادب کو پاکستانی قارئین تک پہنچانے کے لیے ہمیشہ ایک پل کا کردار ادا کیا ہے،
https://pakistanintheworld.pk/live/pakistan-in-the-world-january-2024/
چین کے مشہور کلاسیکل ناولز کا اردو ترجمہ ایک تاریخی اقدام ہے، جس کے ذریعے پاکستانی قارئین کو چینی تہذیب، تاریخ، اور روایات کو سمجھنے کا ایک نایاب موقع فراہم ہوگا۔ ان ناولز میں چینی معاشرت، ان کی سماجی زندگی، اقدار، اور جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے، جو پاکستانی قارئین کو نہ صرف چین کے ادب سے متعارف کرائے گی بلکہ ان دونوں اقوام کو مزید قریب لانے کا ذریعہ بھی بنے گی۔
ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان اور چینی سفارتخانے کے اشتراک سے یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، جو دونوں ممالک کے ادبی و ثقافتی تعلقات کو ایک نئی جہت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ادب میں موجود فلسفیانہ اور اخلاقی موضوعات پاکستانی قارئین کے لیے ایک نیا تجربہ ہوں گے، اور یہ تراجم دونوں ممالک کے درمیان ادبی روابط کو مزید گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
پاکستان اور چین کے ادبی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اکادمی ادبیات مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ دونوں ممالک کے ادیب، شاعر، اور قارئین ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
https://pakistanintheworld.pk/live/pakistan-in-the-world-december-2024/
چینی کلچرل قونصلر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات صرف سیاسی اور،اقتصادی تعاون تک محدود نہیں ہیں، بلکہ یہ دوستی ادبی اور ثقافتی شعبے میں بھی منفرد اہمیت رکھتی ہے۔ چین کے کلاسیکل ناولز کا اردو میں ترجمہ ان تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کہانیوں میں چینی تہذیب کی تاریخ، اس کے اقدار، اور معاشرتی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جو پاکستانی قارئین کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا، ادب صرف زبانوں کو نہیں بلکہ دلوں کو بھی جوڑتا ہے،
افتخار عارف نے کہا کہ یہ تراجم صرف ادب نہیں بلکہ دو تہذیبوں کے درمیان پل ہیں۔ انہوں نے چینی ادب کے گہرے فلسفیانہ اور اخلاقی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کہانیوں میں زندگی کے حقائق کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے،یہ اقدام پاک چین دوستی کو ایک نئے رخ پر لے جائے گا، جہاں ہم ادب کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب لانے کے قابل ہوں گے،
ظفر بختاوری نے کہا کہ ادبی تراجم ثقافتی تبادلوں کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان اور چینی سفارتخانے کی مشترکہ کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید چینی ادب کا اردو میں ترجمہ ہوگا، پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔
https://pakistanintheworld.pk/live/pakistan-in-the-world-aug-sep-2024/
ان تعلقات کی مضبوطی میں ثقافت اور ادب کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان ناولز کے تراجم سے پاکستانی قارئین نہ صرف چینی ادب سے آشنا ہوں گے بلکہ وہ چینی عوام کے طرز زندگی، ان کے خوابوں، اور ان کے تجربات کو بھی سمجھ سکیں گے،ادب ایک ایسی زبان ہے جو تمام سرحدوں کو پار کر جاتی ہے۔ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان مزید قریبی تعلقات کا سبب بنے گا،
ابرار حسین شاہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر میدان میں مثال ہے، اور یہ تراجم اس تعلق کو علمی اور ادبی سطح پر مزید مستحکم کریں گے،وحید احمد نے کہا کہ چینی کلاسیکل ناولز میں انسانی جذبات، تہذیبوں کے ارتقاء اور معاشرتی مسائل کی گہری عکاسی کی گئی ہے۔ ان کا اردو ترجمہ پاکستانی قارئین کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے،
محمد عاصم بٹ، ڈاکٹر ریاض عادل اور ڈاکٹر صفدر رشید نے چینی ادب میں پیش کی گئی کہانیوں اور کرداروں کی گہرائی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ کہانیاں نہ صرف ادبی شاہکار ہیں بلکہ مختلف تہذیبوں کو سمجھنے کا ذریعہ بھی ہیں،چینی کلاسیکل ناولز میں زندگی کی سچائیوں کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان ناولز میں کرداروں کی جدوجہد، ان کی کامیابیاں، اور ان کے خواب ہمیں ایک نئی دنیا سے روشناس کراتے ہیں۔ اردو میں ان کا ترجمہ ایک بہترین اقدام ہے، جو ہمارے قارئین کو چینی تہذیب کے قریب لائے گا
Pakistan in the World – FEB 2024