ہوٹل موو این پک سنٹورس کے 21 فلور پر 500 فٹ کی اونچائی پر پاکستان کے پہلے بلند ترین چائنیز پاکستانی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب

0
703
اسلام آباد (دنیا میں پاکستان) قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے فروخت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ان شعبوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لیے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے
قائم مقام صدر پاکستان نے  ہوٹل موو این پک سنٹورس کے 21 فلور پر 500 فٹ کی اونچائی پر پاکستان کے پہلے بلند ترین چائنیز اور پاکستانی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا
یہ ایک چینی پاکستانی ریستوراں ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ فٹ کے حوالے سے پاکستان میں سب سے اونچا ہے۔ یہ ذائقہ میں سب سے اونچا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ صارفین کریں گے۔
اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل، سینٹورس مال اینڈ موو این پک ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو سردار یاسر الیاس خان اور سینٹورس گروپ کے صدر ڈاکٹر راشد الیاس خان بھی موجود تھے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پکوان دنیا بھر میں مقبول ہیں پاکستان کی ثقافت ایک الگ پہچان کی حامل ہے، مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا سکتے ہیں، بطور وزیر سیاحت ملک کے سیاحتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا،بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کررہی ہے،بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں بطور وزیر اور وزیرِ اعظم اسلام آباد میں مُختلف منصوبے مکمل کیے، بطور وزیر ہاؤسنگ ملک کے تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے مُختلف اقدامات کیے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو سہولیات دینا ہوں گی
اس موقع پر سی ای او اور سنٹورس گروپ کے اور اسلام اباد ڈیویلپر ایسوسییشن کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کیا ملتان ایئرپورٹ ہو یا کاروباری سرگرمیوں کو سپورٹ دینا ہو اس میں قائم مقام صدر نے بہت اہم کردار ادا کیا
انہوں نے کہا کہ اج یہاں ملک بھر سے کاروباری شخصیات موجود ہیں یہی بزنس کمیونٹی پاکستان کی تقدیر بدلے گی مو اینڈ پک سنٹورس پاکستان کا پہلا سکس سٹار ہوٹل ہے اس کا کریڈٹ سردار الیاس خان کو جاتا ہے. ہم نے سنٹورس کی ایکسٹینشن کا منصوبہ شروع کیا ہے ہم بیرون ملک سے سرمایہ کاری یہاں لے کر ائیں گے
سینٹورس گروپ کے صدر سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے کہا کہ نیت اچھی ہو اور ملک کی خدمت کا جذبہ ہو تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں سینٹورس بناتے وقت یہ کہا گیا کہ یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوگا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے دونوں منصوبوں کو مکمل کیا پاکستان کو اللہ نے ہر نعمت سے نوازا ہے مقامی اور بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے انشاءاللہ ملک کی تقدیر بدلیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here