یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات بسوں کی کمی کی وجہ سے زلیل و خوار

0
471

جلالپور جٹاں(نعیم سجاد ڈار) یونیورسٹی  گجرات کے طلباء و طالبات بسوں کی کمی کی وجہ سے زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ایک بس جس میں نشستوں کی تعداد تقریباً ساٹھ کے قریب ہے۔ ان بسوں میں تقریبا نوے طالبات بغیر نشستوں کے بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی  انتظامیہ طلباء و طالبات سے یونیورسٹی کی بسوں میں سفر کرنے کے سٹوڈنٹس کے زمہ واجبات باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں۔

بسوں کے دروازے تک طالبات یونیورسٹی کے اوقات، کار کے دوران لٹک کر گھر سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے گھر پہنچتی ہیں۔ طلباء و طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح لاد کر سفر کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ بس میں گنجائش نہ رہنے پر بہت سے طلباء و طالبات کو بس سڑک کے کنارے چھوڑ کر باقی کو لیکر رفو چکر ہو جاتی ہے۔ جس پریونیورسٹی ءاف گجرات کی طالبات رکشہ سواری پر یونیورسٹی  پہنچتی ہیں اور لیٹ ہونے کی وجہ سے لیکچر مس ہو جاتے ہیں۔

بسوں میں انتہائی رش کی وجہ سے طلباء خاص طور پر طالبات بسوں سے گر کر زخمی بھی ہو چکی ہیں سخت گرمی کے موسم میں متعدد طالبات کی بس میں گرمی کی وجہ سے تشویش ناک بھی ہو چکی ہے ۔

۔نوجوان طلباء طالبات اور انکے والدین نے وزیراعظم پاکستان میاں شھباز شریف۔ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف ۔ وزارت تعلیم اور یونیورسٹی ءاف گجرات کے حکام سے بسوں کی کمی کو فی الفور پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ سخت گرمی اور سردی کے موسم میں طلباء و طالبات کو زلیل و خوار ہونے سے بچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here