13؍ اکتوبر 2024 ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کا دن ہے، یعنی آج ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے پچھہتر سال ہو گئے ہیں
ان پچھہتر سالہ سفارتی تعلقات کے دوران دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی، کاروباری اور سماجی تعلقات کو وسعت دینے اور مستحکم کرنے کے لئے جو کوششیں کی ہیں، اور ڈنمارک میں رہنے والے پاکستانی النسل لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو آسانیاں مہیا کی ہی، اُن سب کا احاطہ کرتے ہوئے، ہم نے ’’ڈنمارک اور پاکستان ۷۵ سالہ سفارتی تعلقات ۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ مارگریتھے کی یادیں اور ذکر پاکستان کا ‘‘ کے عنوان سے اردو زبان میں ایک کتابچہ شایع کیا ہے، جو آپ کی خدمت میں خلوص دل سے پیش کرتے ہوئے ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ اس کتابچے کی تیاری و شاعت کے نہ تو کوئی سرکاری گرانٹ لی گئی ہے، اور نہ ہی کسی سے کوئی عطیہ حاصل کیا گیا ہے ۔
اس کتابچے کے سرورق پر شایع فوٹو میں شہزادی (اب ملکہ) مارگریتھے اور پاکستان کے صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان مصافحہ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ شہزدادی مارگریتھے نے اپنا یہ دورہ اکتوبر ۱۹۶۳ میں کیا تھا ۔ انہوں نے اپنے دورے کی روداد، اپنی یادوں پر مشتمل ایک کتاب میں تفصیل سے لکھی، اس کتابچے میں ہم نے ملکہ کی یادوں پر محیط مضمون کا اردو زبان میں ترجمہ پیش کیا ہے تاکہ ڈنمارک میں رہنے والے اور دوسرے جو اردو جانتے ہیں، دیکھ اور پرھ سکیں کہ ملکہ مارگریتھے، پاکستان کے اپنے سفر کے متعلق کیا کہتی ہیں ۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، 14 اور 15 اگست 1947کو ہندوستان پر برطانوی راج کا خاتمہ ہوا اور، دو آزاد ریاستیں، پاکستان اور ہندوستان معرض وجود میں آئیں ۔ برطانوی راج کے خاتمے اور، پاکستان و ہندوستان کے قیام کے متعلق، تب ڈینش اخبارات نے کیا لکھا؟ اور ڈینش حکومت نے دونوں نئی مملکتوں کے سربراہان کو مبارکباد کے پیغامات میں کیا کہا؟ ہم نے14 اور 15اگست 1947کے ڈینش اخبارات میں اس کے متعلق جو کچھ موجود تھا، اس کا اردو ترجمہ بھی اس کتابچے میں شامل کیا ہے، ہماری اِس کوشش کا مقصد، ڈنمارک پاکستانی برادری کویہ باور کرانا ہے کہ ڈینش میڈیا نے ہندوستان پر برطانوی راج کے خاتمے کو کیسے دیکھا اور ، پاکستان و ہندوستان کے قیام کے متعلق کیا بتایا ۔
اس کتابچے میں کوپن ہیگن ، ڈنمارک سے شایع ہونے والے اسکینڈ نیویا کے پہلے اردو اخبار ’’ صدائے پاکستان‘‘ پر بھی ایک مختصر سا تعارفی نوٹ شامل ہے ۔ اکیاون سال پہلے، مارچ 1973 میں شروع کیا گیا اخبار، ’’صدائے پاکستان‘‘ وہ واحد اخبار تھا جس کی وجہ سے ڈنمارک میں پاکستانی برادری، اپنے اردگرد کے حالات، سماج اور بازار روزگار کی صورت حال اور ڈنمارک میں اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے باخبر رہتی تھی ۔
ہم یہ متذکرہ بالا کتابچہ آپ کو خدمت میں پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں، اس کتابچے کی تیاری و چھپائی کے لیے کسی قسم کی کوئی گرانٹ یا عطیہ وصول نہیں کیا گیا ۔ اور اب جب ہم ’’ ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچھہترویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔