گجرات سے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار

0
532

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار

ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی
ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا
ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا
ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا
ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے
لیبیا سے یورپ کشتی حادثے میں شہری کی موت واقع ہو گئی
دوسری کاروائی میں ملزم محمد افضال کو محلہ امرپورہ، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا
ملزم بھاری رقوم وصول کر کے معصوم شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، اور کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرتا تھا۔
ملزم گزشتہ 6 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا
ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2019 میں مقدمہ درج ہوا تھا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لاہور میں بھی انسانی سمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلاتا رہا ہے
ملزم ویزا فراڈ کر کے روپوش ہو جاتا تھا اور دوسرے شہروں سے آپریٹ کرنے لگتا تھا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here