پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش (ڈی جی پاکستان بیت المال) کا شفا اسکول آف میڈیسن، اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں کلیدی مقرر کے طور پر میڈیسن اور ویکسین کے موضوع پر خطاب

0
398

اسلام آباد، پاکستان — پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش، جو نینو بایو ٹیکنالوجی کے ممتاز ماہر ہیں، کو ہفتہ 13 دسمبر 2025 کو شفا اسکول آف میڈیسن، شفا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بطور کلیدی مقرر مدعو کیا گیا۔

ان کی پریزنٹیشن کا موضوع تھا
“پاکستان میں نینو بایوٹیک ریسرچ میں انقلاب: اگلی نسل کی ادویات، کینسر ویکسینز اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کا انقلابی کردار”۔

پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش نے نینو بایوٹیکنالوجی میں ہونے والی جدید پیش رفت، اور اس کے ذریعے جدید ادویات اور ویکسینز کی تیاری پر اپنے قیمتی خیالات اور تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر شفا انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان، ڈین شفا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر اور فیکلٹی آف میڈیسن نے پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں نینو بایوٹیکنالوجی ریسرچ کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

اس سیمینار میں شفا میڈیکل کالج، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، اور نرسنگ کالج کے فیکلٹی ممبران اور اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش نے نینو ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسینز اور بائیولوجیکل مصنوعات کی تیاری کے لیے کلینیشنز اور محققین کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں صحت کے سنگین مسائل کے حل کے لیے نینو بایوٹیکنالوجی کے امکانات کو بروئے کار لائیں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر اور ڈین شفا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش کو شیلڈ آف اپریسی ایشن پیش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here