اسلام آباد ( پ ر) پاکستان اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے۔ ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہئیے۔ ہماری مختصر تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جس بھی طاغوتی قوت نے پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی اسے دنیا میں ذلیل و رسواء ہونا پڑا۔ مئی 2025ء کے معرکہ میں پڑوسی ملک بھارت کو افواج پاکستان نے ایسی شکست دی کہ وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا جبکہ پاکستان ہر میدان میں سرخرو ہوا اور اسے بتدریج عروج حاصل ہو رہا ہے۔