طاہر چودھری، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، لاہور
لاہور میں جن عدالتوں میں توہین مذہب کے ملزمان کے ٹرائل چل رہے ہیں ان عدالتوں کے باہر اور قریبی راہداریوں میں جابجا “تحفظ ختم نبوت” کی تختیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ تختیاں حکومت یا عدالتی افسران نے نہیں لگائیں بلکہ وکلا کی ایک نجی تنظیم نے لگائی ہوئی ہیں۔