پنشن اصلاحات  کا اطلاق سویلین اور فوجی دونوں پر ہوگا

0
423
اسلام آباد۔ 4جنوری : وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری مالیات کو مضبوط بنانے کے لیے پنشن اصلاحات  کا اطلاق سویلین اور فوجی اہلکار دونوں پر ہوگا جس کا مقصد یکساں طور پر مساوات اور انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ پنشن ریفارم کمیشن 2020 نے پنشن اخراجات کو کم کرنے کے لیے پنشن اصلاحات متعارف کرائی ہیں، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے اصلاحات کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایک سے زائد پنشن لینے پر پابندی ہوگی جس سے مجموعی مالی بوجھ کم ہوگا۔  پنشن کے حساب کتاب کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی گئی ہے ، پہلی گھر لے جانے والی پنشن میں کمی اور مستقبل میں اضافے کا تعین کرنے کی بنیاد کو بھی کم کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پنشن بل میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
بیس لائن پنشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، یہ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پنشنرز کو منصفانہ اور پائیدار پنشن ملے۔ بیس لائن پنشن کا متواتر جائزہ لیا جائے گا، تنخواہ اور پنشن کمیشن ہر 3 سال میں بیس لائن پنشن کا جائزہ لے گا تاکہ پنشنرز کو مہنگائی اور بدلتے ہوئے معاشی حالات سے بچایا جا سکے۔
شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کو کم کرنے کیلئے پنشن سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے گی۔ کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ کے حوالے سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں یکم جولائی 2025 سے بھرتی کیے گئے ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ذمہ دارانہ انتظام کیا جا سکے۔
سالانہ کمپاؤنڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے اور پنشن کے فوائد کی سالانہ کمپاؤنڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ فنانس سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے ان اصلاحات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، جو پاکستان کے سرکاری مالیاتی منظرنامے پر دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔ پنشن کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے حکومت کی دانشمندانہ کوششیں مالیاتی انتظام اور پنشن کے نظام کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اس کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

Pakistan in the World – December 2024

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here