ڈاکٹر اسماء نوید
نوروز کی تقریبات کے فوراً بعد ترکمانستان کے خوبصورت دارالحکومت اشک آباد نے 27 مارچ 2024 کو “قدیم آناؤ کی ثقافت” کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔ یہ کانفرنس ترکمانستان کی اکیڈمی آف سائنسز کے تاریخ اور آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔۔ 2024 کا سال ترکمن قوم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ترک ثقافت کی بین الاقوامی تنظیم (ترکسوئے) نے ترکمانستان کے قدیم شہرآناو کو “ترک دنیا کا ثقافتی دارالحکومت” قرار دیا ہے۔ اسی سال ترکمنستان کے عظیم اور محبوب شاعر مختومقلی فراغی کی پیدائش کی 300ویں سالگرہ بھی ہے اس لیے 2024 کوترک دنیا کے عظیم شاعر اور مفکر کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔


