اسلام آباد( تزئین اختر) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد اور محمد سلیمان شامل ملزم محمد اسلم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے
ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا۔
بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی
کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہوگئے۔
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا
ایک اور کاروائی میں انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا
ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے۔
ملزم جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا۔
اشتہاری ملزم محمد سلیمان کے خلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے
ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2023 میں مقدمات درج کئے
ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے
گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے
ملزم نے 7 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے۔
ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا براستہ مصر اور دبئی بھجوایا۔
متاثرین کو لیبیا میں موجود سیف ہاؤسز میں نہایت برے حالات میں رکھا گیا تھا
بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی
کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیا










