بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان 2 ولاز تعمیر کروا کر مزدوری کھا گئے، لاہور کی عدالت نے طلب کر لیا

0
74

اسرار احمد راجپوت

لاہور کی عدالت نے غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی/سنو ٹی وی کے سی ای او چوھدری سعد نزیر اور ان کے کرائم پارٹنر/ڈائریکٹر چوھدری ندیم اعجاز خلاف گلبرک گرینز اسلام آباد میں دو فارم ہاؤسز تعمیر کروا کر بعد ازاں کنسٹرکشن کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو 68 کروڑ روپے مزدوری ادا نہ کرنے جرم میں دائر دعوی پر کاروائی کرتے ہوئے انکی طلبی بزریعہ اخبار اشتہار کا حکم جاری کر دیا

‏سول جج کلاس-1 لاہور محمد ضیغم نے چوھدری سعد نذیر و چوھدری ندیم اعجاز خلاف اخبار میں اشتہار شائع کروا کر انکی عدالت طلبی کا حکم جاری کیا ‏اس سے قبل عدالت کی جانب سے بارہا نوٹس طلبی جاری ہونے باوجود رئیل اسٹیٹ پاکستان کے دو بڑے فراڈی و دھوکے باز چوھدری سعد نزید اور چوھدری ندیم اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے

‏لاہور کے ایک شہری محمد سلیم، جوکہ ایم ڈی ہیں IF کنسٹرکشن کمپنی کے، نے عدالت میں برخلاف بلیو برکس پرائیویٹ لمیٹڈ بزریعہ مالک چوھدری سعد نزیر اور چوھدری ندیم اعجاز خلاف عدالت میں دعویُ دائر کیا کہ چوھدری ندیم اعجاز نے ان سے مورخہ 17/2/2022 اسلام آباد میں واقع گلبرگ گرینز کے بلاک ڈی میں سٹریٹ مارگلہ ایونیو پلاٹ نمبر 69 (برقبہ 10 کنال) پر فارم ہاؤس کا گرے سٹرکچر تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پایا

‏معاہدہ مطابق 28974 مربع فٹ پر مشتمل فارم ہاؤس نمبر 69 کی مزدوری 750 روپے فی مربع فٹ پائی جس بعد سائل نے تعمیراتی کام شروع کر دیا جس کو 15 ماہ میں مکمل کرنا طے پایا

‏بعد ازاں فیول کی قیمتوں میں اضافہ باعث معائدہ میں درج لیبر ریٹ 750 سے بڑھا کر 825 روپے کر دیا گیا

‏سائل مطابق وہ ابھی چوھدری ندیم اعجاز کے فارم ہاؤس نمبر 69 پر کام کررہا تھا کہ بلیو برکس کے مالک چوھدری سعد نزیر نے سائٹ کا دورہ کیا تو انہیں کام پسند آیا

‏جبکہ چودھری سعد نزیر (جنکا فارم ہاؤس نمبر 70 بھی کسی اور کنسٹرکشن کمپنی کے زریعے بن رہا تھا) نے محمد سلیم سے ریکویسٹ کی کہ ان کے فارم ہاؤس کا تعمیراتی کام تسلی بخش نہ ہورہا اور آپ چونکہ چودھری ندیم اعجاز کا کام اچھا کر رہے لہزا میرے فارم ہاؤس کا باقی کام آپ کریں جس پر محمد سلیم اور چودھری سعد نزیر مابین ایک الگ معائدہ طے پایا

‏سائل نے عدالت کو بتایا کہ جب دونوں فارم ہاؤسز کا کام معاہدے مطابق مکمل ہوگیا تو انہوں نے چودھری سعد نزیر اور چودھری ندیم اعجاز سے اپنی مزدوری مبلغ 30,907,884 (واجب الداء زمہ چودھری سعد) اور مبلغ 37,947,321 (واجب الداء زمہ چودھری ندیم اعجاز) طلب کی تو ان دو اشخاص نے ہراساں کرنا شور کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں

‏عدالت نے دونوں فراڈیوں کو متعدد بار سمن (نوٹس طلبی) جاری کیے مگر چودھری سعد نزیر اور چودھری ندیم اعجاز نے توہین عدالت کرتے ہوئے پیش ہونا مناسب نہ سمجھا

‏اس پر جج نے دونوں ملزمان کو بزریعہ اخباری اشتہار طلبی کرنے کا حکم جاری کردیا

‏واضع رہے غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کے سی ای او چودھری سعد نزید و ڈائریکٹرز چودھری ندیم اعجاز و ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز سادہ لوح عوام سے پلاٹس دینے کا لالچ دے کر اربوں روپے اینٹھ چکے اور جو کوہی اپنی جمع پونجی واپس طلب کرے تو اسے چوھدری نعیم اعجاز کی غیر ملکی جرائم پیشہ افراد پر مبنی پرائیوٹ ملیشیاء زریعے ہراس یا قتل یا زخمی کر دیا جاتا ہے

‏اس تکون خلاف راولپنڈی کے تھانوں میں 216 سے زائد قتل، اقدام قتل، دھشت گردی، چوری، ڈکیتی، اغواہ، زمینوں پر ناجائز قبضے، پولیس پر فائرنگ، عدالتوں سے فرار ہونا جیسے مقدمات درج ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here